خلا میں پھنسے ناسا کے 2 خلا بازوں کی واپسی میں تاخیر کیوں؟

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمین کے گرد گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 2 ایسے خلاباز بھی موجود ہیں، جنہیں وہاں 8 سے 10 روز گزار کر واپس آنا تھا، لیکن تیکنیکی وجوہات کی بنا پر ان کی واپسی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے اور اب انہیں موسم بہار تک وہاں رکنا پڑے گا۔

ناسا کے ان خلابازوں کا نام بچ ولمور اور سنی ولیمز ہیں۔ وہ دونوں 5 جون کو بوئنگ کی پہلی تجرباتی خلائی پرواز کے سٹارلائنر کیپسول کے ذریعے اگلے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ یہ 8 سے 10 دن پر مشتمل تجرباتی پرواز تھی اور دونوں خلابازوں کو خلائی اسٹیشن پر چند روز گزارنے کے بعد واپس آنا تھا۔

تاہم واپسی کے لیے روانگی کے وقت پتا چلا کہ سٹار لائنر کیپسول میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ہے اور خلابازوں کی واپسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ جس کے پیش نظر کیپسول کو خالی واپس بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ناسا کے جونو مشن نے مشتری پر لاوا جھیلیں دریافت کر لیں

ناسا نے دونوں خلابازوں کو واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس کی پرواز بک کر دی جسے کئی ماہ کے بعد جانا تھا۔ اب ناسا نے کہا ہے کہ خلا بازوں کو مزید کچھ وقت خلا میں رہنا پڑے گا کیونکہ اسپیس ایکس کو اپنے نئے کیپسول کی تیاری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

ناسا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچ ولمور اور سنی ولیمز کی واپسی مارچ کے آخر یا اپریل تک ہی ممکن ہو سکے گی۔ خلائی ایجنسی کے مطابق ولمور اور ولیمز کی واپسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے 2 ارکان کے ساتھ اس وقت ہو گی جب اس خلائی اسٹیشن پر نیا عملہ بھیجا جائے گا۔

پہلے کے طے شدہ پروگرام کے مطابق ناسا کے 4 خلابازوں کو فروری میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا جانا تھا لیکن اب ناسا نے کہا ہے کہ ان کی روانگی میں کم و بیش ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ارکان کو تبدیل کرنے کے لیے اسپیس ایکس کے ایک اور کیپسول کے بارے میں غور کیا تھا تاکہ پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں، رمیز راجا کا دعویٰ

پھر یہ طے ہوا کہ بہترین آپشن یہی ہے کہ نیا عملہ بھیجنے کے لیے اسپیس ایک کے نئے کیپسول کا انتظار کر لیا جائے۔ عہدے داروں کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کی درست طریقے سے تبدیلی ناسا کی ترجیح ہے۔ خلائی اسٹیشن پر عملے کے ارکان 6 ماہ سے ایک سال تک قیام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟