کپتان برانڈ کا افتتاح، ’یہ عمران خان کےنام پر اپنا کاروبار کررہے ہیں‘

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کپتان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کی ان سے محبت عام ہے اور ان کے جیل جانے کے بعد اس میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح بھی تحریک انصاف کے کارکنان میں عام ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں اس نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں، اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔

 حال ہی میں عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈار گروپ آف انٹر پرائزز نے سیالکوٹ میں ’کپتان‘ برانڈ کے نام سے اپنی آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا ہے جہاں کپتان برانڈ کی مختلف چیزیں جیسے جیکٹس، کپڑے، جوتے، پرفیوم، شالیں اور پرس دستیاب ہیں۔ دکان میں جگہ جگہ عمران خان کی تصاویر اور لوگو موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ’کپتان‘ برانڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ صبیح کاظمی لکھتے ہیں کہ لگتا ہے اب کپڑے یہاں سے ہی لینے پڑیں گے۔

ثمینہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ان کے بزنس کو پروموٹ کرنے کی بجائے یہ پوچھیں کہ یہ فائنل کال کے دن اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ کا ووٹر ان سے بیزار ہوا بیٹھا ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ عمران خان جیل میں رہیں اسی میں سب کا فائدہ ہے، ہر کوئی کپتان کو بیچنے پر لگا ہوا ہے۔

نوید ستی طنزاً لکھتے ہیں کہ اس برانڈ کا بھی بائیکاٹ کروا لیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ یہ عمران خان کےنام پر اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp