سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبائی محکموں، بلدیاتی کونسل اور خود مختار کارپوریشنز میں عام تعطیل ہو گی ۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اس سے قبل حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ 25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پیدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے حوالے سے صرف مسیحی ملازمین کی عام تعطیل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp