شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

شاہین آفریدی 58 ون ڈے میچوں میں 117 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 58 ون ڈے میچوں میں 113 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ اتنے ہی میچوں میں 111 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم، 58 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں 2 اسپنرز راشد خان اور سندیپ لامیچھانے سرفہرست ہیں۔ راشد خان 58 میچز میں 125 اور سندیپ لامیچھانے 121 وکٹوں کے ساتھ اس دوڑ میں ٹاپ پوزیشنز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی، فاسٹ بولر نے کیا کہا تھا؟

واضح رہے کہ پاکستانی باؤلرز میں شاہین آفریدی واحد بولر ہیں جنہوں نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا 58 ون ڈے میچوں میں 115 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp