چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں اہم ترین پاک بھارت میچ کب کھیلا جائے گا؟

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنزٹرافی 2025  اور27-2024  کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

تاہم، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمیئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹاکرا ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کولمبو یا دبئی میں ہوگا اور دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی اور27-2024 تک کے تمام ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ جمعرات کو آئی سی سی  نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں تعطل ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی، جس میں ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا گیا اور جس کے تحت ایونٹ میں بھارت کے میچ کسی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کیے جانے والے فارمولے کے مطابق بھارت کے لیے نیوٹرل مقام قبول کرنے کی صورت میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچز بھی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول تھی تاہم نئی صورت حال کے بعد اب اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔ کل 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ پاکستان دفاعی چیمپیئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی