پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسن اور پاکستانی کپتان محمد رضوان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوتی ہے جس پر بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے مداخلت کرکے ان کا بیچ بچاؤ کرایا۔
Heat Exchange between Rizwan and Klassen 🥵#SAvPAK #PakistanCricket #PAKvsSA pic.twitter.com/TrZp56GC72
— Furqan👑🖤 (@furqan_ashfaq77) December 19, 2024
پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسن نے پاکستان کی جانب سے سے دیے جانے والے ہدف پر 97 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی اور نسیم شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبرکو پارل میں ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں ہوں گے۔