جے یو آئی رہنما خالد سومرو کے قتل میں نامزد تمام ملزمان کو 2 بار عمر قید و جرمانے کی سزا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر نامزد تمام 6 ملزمان کو 2 مرتبہ عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملزمان پر قتل، دہشتگردی، غیرقانونی اسحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ ملزمان میں حنیف، سارنگ، مشتاق مہر، دریا خان، لطیف جمالی اور الطاف جمالی شامل ہیں اور دسمبر 2014 سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے بیٹے گورنر خیبرپختونخوا؟ جے یو آئی کا موقف سامنے آگیا

واضح رہے کہ جے یو آئی رہنما خالد محمود سومرو کو 29 نومبر 2014 کو نماز فجر کی ادائیگی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ خالد محمود سومرو جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp