پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی بلوچستان کے خوبصورت شہر گوادر میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی گئی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کی تقریب ہفتہ 11 جنوری 2025 کو ہوگی۔ ایونٹ کے آغاز کا وقت جلد ہی شیئر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کا انعقاد کب اور کہاں ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
گوادر کو منتخب کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں کرکٹ کی مقبولیت کے فروغ اور نوجوانوں کو کرکٹ کو پیشہ ورانہ کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 10 کو 7 اپریل سے 20 مئی 2025 تک کروانے کی تجویز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی 6 فرنچائزز نے ہفتہ 4 مئی 2024 کو جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان سپر لیگ 2024 کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ 2025 کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کا انعقاد اپریل اور مئی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے ناکام ترین کھلاڑی کون سے ہیں؟
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم 5 میچ کھیلے گی۔ جبکہ بورڈ اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 4 پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید پرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔