غزہ: ایک دن میں 77 فلسطینی شہید، اب تک 644 کھلاڑی بھی جام شہادت نوش کرچکے

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں کم از کم 77 فلسطینی شہید اور 174 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟

ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے نسل کشی کے آثار بالکل واضح ہوچکے ہیں۔

غزہ شہر میں 2 اسکولوں کی پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد جنگ کی وجہ سے  بے گھر ہو گئے تھے اور ان کیمپوں میں پناہ گزین تھے۔ اسرائیلی فضائی حملے میں وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ میں بھی 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیے: اسرائیلی حملے سہتے غزہ کے باسیوں کے لیے شدید بارشیں نئی آزمائش ثابت

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 206 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 7 ہزار 541 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن حماس کے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

غزہ میں 640 سے زائد کھلاڑی مارے جاچکے

غزہ پر 14 ماہ شہید ہونے والے افراد میں کم از کم 644 کھلاڑی شامل ہیں جن میں 359 فٹبال پلیئرز ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ: پناہ کے متلاشیوں پر اسرائیلی حملے اور والدین کو ڈھونڈتے خاک و خون میں لت پت بچے

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق شہید ہونے والے فٹبالرز میں سے کم از کم 91 بچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp