پریانکا چوپڑا نے شرمین چنائے کو ایسا کیا کہہ دیا جو عدنان صدیقی چراغ پا ہوگئے؟

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی نژاد کینیڈین شرمین عبید چنائے کو انسٹاگرام پر ایک پیغام دیا جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اسٹار کو باتیں سنادیں۔

پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کی آنے والی فلم اسٹار وارزپر ان کی تعریف کی تاہم اس موقع پر انہوں نے شرمین کا تعارف پاکستانی کے بجائے جنوبی ایشیائی کے طور پر کروایا جس پر عدنان صدیقی برا مان گئے۔

عدنان صدیقی نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کے الفاظ کے انتخاب پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پریانکا انتہائی احترام کے ساتھ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ شرمین عبید چنائے ایک پاکستانی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ جب بھی موقع ملتا ہے جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے خود کو ایک ہندوستانی ظاہر کرتی ہیں‘۔

پریانکا نے حال ہی میں شرمین کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دیتے ہوئے شرمین کے بارے میں لکھا تھا کہ پہلی خاتون جو اسٹار وارز فلم کی ہدایت کاری کررہی ہیں اور وہ جنوبی ایشیائی ہیں! کتنا تاریخی لمحہ ہے، شرمین مجھے آپ پر بیحد فخر ہے۔ آخر میں پریانکا نے شرمین کو ’میری دوست‘ کہتے ہوئے ان کے لیے دعایہ الفاظ بھی استعمال کیے۔

پریانکا کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے بھی فلم کے لیے شرمین کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جن میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے۔ مہوش حیات نے لکھا کہ ’اور یہ بہت دور ایک کہکشاں میں شروع ہوتا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا ’پاگل! اتنا اچھا، ماشاء اللہ مبارک ہو‘۔

دیگر بشمول وجاہت رؤف اور عدنان ملک نے بھی انسٹاگرام پر ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ جہاں رؤف نے لکھا، ’مبارک ہو‘، عدنان نے کہا، ’آپ کیا (شاندار) سفر طے کرنے جا رہی ہیں۔

شرمین کی ہدایت کاری میں ڈیزی رڈلی اداکاری کریں گی جو اسٹار وارز میں رے کا کردار ادا نبھا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!