نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر ایک عرصہ غائب رہنے والی مناہل ملک پھر منظرعام پر آگئیں

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاک اسٹارمناہل ملک نا مناسب ویڈیوزکے وائرل ہونے پرشوبزچھوڑنے کےاعلان کے بعد ایک بارپھرمنظرعام پر آئی ہیں اور کہا ہے کہ اب وہ مناہل ملک نہیں رہیں، میں بہت مضبوط ہو چکی ہوں اور کسی کی باتوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کودیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ خیرمیری وجہ سے میرے مداح بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کوواپس آنا ہوگا اور میری فیملی بھی چاہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دُنیا کسی کو جینے نہیں دے گی۔

مناہل ملک نے مزید لکھا کہ ’بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، مجھے بہت لوگ باتیں کریں گے لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اس کو کسی کی بکواس باتوں سے اب فرق نہیں پڑتا۔

اس سے قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔

مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا ہے۔ مناہل ملک کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔ انہوں نے تعاون کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شکوہ کیا کہ یہ دنیا جینے نہیں دیتی، دنیا بہت ظالم ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھاؤں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟