پارا چنار میں ادویات کی قلت سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے؟ فیصل ایدھی نے بتا دیا

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں فرقہ وارنہ فسادات میں ناصرف 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے بلکہ نہ ختم ہونے والی کشیدگی کے باعث کُرم کے صدر مقام پاڑہ چنار جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کے باعث اس علاقے میں ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا بھی ہے۔ زمینی راستے منقطع ہونے کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے جان بچانے والی ادویات علاقے میں پہنچائی گئی ہیں۔

فیصل ایدھی کہتے ہیں کہ یہ عارضی حل ہے۔ ہم تو یہاں زندگی بچانے والی ادویات اور ویکسین لے کر آئے تھے مگر یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ یہاں تو پیناڈول کی گولی تک دستیاب نہیں۔ انہوں نے فریقین سے گزارش کی کہ وہ آپس میں صلح کر لیں تاکہ سڑکیں کھل سکیں اور لوگ اپنی زندگیاں نارمل انداز سے گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: پختونخوا ایپکس کمیٹی کا کرم میں آمدورفت ممکن بنانے کے لیے ایئرسروس شروع کرنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال پاڑہ چنار کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ سید میر حسن جاں نے تصدیق کہ سڑک کی بندش کی سبب ادویات اور دیگر اشیا نہ پہنچنے کے سبب گذشتہ 2 ماہ میں 29 بچوں کی اموات ہو چکی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب سڑک بند ہو جاتی ہے تو بہت سے مسائل سر اٹھا لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہماری سپلائی لائن کٹ جاتی ہے خاص طور پر ادویات کی اور اس کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی بھی۔ سب سے بڑا مسئلہ ان مریضوں کو ہوتا ہے جو سیریس ہوتے ہیں اور جنھیں بڑے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں نجی بنکرز مکمل ختم کرنے کا فیصلہ

فیصل ایدھی کہتے ہیں کہ وہاں فوری طور پر ادویات کی سپلائی پہنچانے کی ضرورت ہے، مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد محتاط انداز میں بتائی جا رہی ہے۔ وہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ وہاں فوری طور پر ٹھوس اقدامات لیے جانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ