کراچی: امریکا جانے والی افغان خاتون جعلسازی کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی افغان خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، افغان خاتون مسافر ثنا خواجہ نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمہ علاج کا بہانہ کرکے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے اسے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی قیادت نے نام کی منظوری دے دی

بحریہ ٹاؤن کی ایک اور جائیداد نیلام، معروف کاروباری شخصیت مصور عباسی نے کامیابی حاصل کرلی

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی