کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرکے ملزمان کی گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والی خواتین گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ثنااللہ، فیض محمد، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں، ملزمان فلائٹ نمبر XY-314 اور EY-297 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہدادکوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ترجمان ایف آئی کا کہنا ہے کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جارہے تھے، گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، 10 گرفتار

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے، ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے کسی قسم کی رقوم نہ تھی، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘