آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی میچ کراچی میں ہوگا

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں اہم ترین پاک بھارت میچ کب کھیلا جائے گا؟

ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا، جبکہ 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس کے علاوہ لاہور میں پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 22 فروری کو ہوگا، جبکہ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 28 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں 9 مارچ ہوگا، تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو معرکہ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا ایک سیمی فائنل لاہور جبکہ دوسرا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل 6 دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس میں ٹیموں کی آمد اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچوں کے لیے نیوٹرل وینیو دبئی ہوسکتا ہے، ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp