جاپانی وزیراعظم جلسے کے دوران حملے میں بال بال بچ گئے

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر واکایاما شہر میں ایک جلسہ عام کے دوران دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

جاپان ٹائمز کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ تقریر کا آغاز کرنے والے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا ہے جبکہ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

واکایاما شہر میں اپنی تقریر شروع کرنے والے تھے۔ اسموک بم پھینکے جانے کے بعد چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیوز جلسے کے کچھ شرکا کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئی جنت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی زوردار آواز کے بعد موقع پر جمع لوگ محفوظ مقام کی تلاش کے لیے بھاگ رہے ہیں اور اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو پکڑ بھی لیا گیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم جلسے کے دوران حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں تقریر کرنے والے تھے۔

یہ واقعہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے 9 ماہ بعد پیش آیا ہے جنہیں جولائی میں نارا پریفیکچر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے انتخابی مہم کے دوران دیسی ساختہ ہتھیار سے گولی مار دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp