مذاکرات واحد حل، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرادی، بیرسٹر گوہر

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امید ہے کل تک حکومت کی جانب سے کمیٹی بن جائےگی جس کے بعد مذاکرات ہوں گے، کیونکہ بات چیت کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے

صحافی نے سوال کیاکہ لطیف کھوسہ نے آج کہا ہے ڈیڈ لائن ختم اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہوگا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔

دوسری جانب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر معاملات آگے نہ بڑھ سکے، اسپیکر ایاز صادق سہولت کاری کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی تک فریقین میں سے کسی نے باضابطہ طور پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کو پیشکش کی تھی کہ وہ فریقین کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن تحریک انصاف کی جانب سے نامزد مذاکراتی کمیٹی کے نام اسپیکر کو نہیں دیے گئے، دوسری جانب حکومت تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دے سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی بالآخر حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے مان گئی ہے اور عمران خان نے اس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تاہم دوسری جانب حکومت ابھی تک مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دے سکی، عمران خان نے کل (22 دسمبر) تک کی ڈیڈلائن دی ہوئی ہے کہ اگر اس روز تک ہمارے دو مطالبات پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو بیرون ملک پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں کل تک ہمارے مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کردوں گا، عمران خان

عمران خان نے حکومت کے سامنے دو اہم مطالبات رکھے ہیں جن میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل