مریم نفیس کی لندن سے نئی بولڈ ریل جاری، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اور بولڈ تصاویر جاری کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

مریم نفیس اند دنوں امید سے ہیں اور اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور خوب انجوائے کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایسے ہی خوبصورت لمحات پر مبنی اپنی تازہ ترین ریل شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مریم نفیس لندن میں کیسا وقت بِتا رہی ہیں؟ جانیے دلکش تصاویر کی زبانی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیے لندن کے بازاروں اور دکانوں میں گھوم پھر رہی ہیں اور اپنے لیے میچنگ جیولری، جوتوں اور پرس کی خریداری کررہی ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں مریم نفیس ’میری کرسمس‘ بولتی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لندن میں کرسمس پارٹی کی تیاریاں کررہی ہیں، ویڈیو کا اختتام ہاتھوں میں تھامے 2 گلاسوں کے ٹکرانے پر ہوتا ہے۔

مریم نفیس کی اس ریل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن مریم نفیس نے بھی صارفین کی تنقید کا منہ توڑ جواب دیا۔

صارف علیزے چوہدری نے کمنٹ کیا، ’شیم آن یو (تمہیں شرم آنی چاہیے)، جس پر مریم نفیس نے جواب دیا، ’تمہیں بھی شرم آںی چاہیے، اتنی فارغ کیوں ہو، جاؤ کوئی کام کرو‘۔

صارف مہراب خان نے کہا، ’اگر آپ کرسمس کے اصل معنی جانتی تو آپ یہ الفاظ ادا نہ کرتیں اور نہ جشن مناتیں‘۔ اس کمنٹ پر مریم نفیس نے جواب دیا، ’بھیجنا ذرا اصل معنی گوگل کرکے‘۔

ایک صارف نے مریم نفیس کو مشورہ دیا، ’گھر بیٹھو، آرام کرو، اس حالت میں ایسے باہر نہیں جاتے‘۔ صارف طیبہ اسامہ نے کہا، ’دوران حمل ہیلز پہنی ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا، ’شراب مت پیو ورنہ پھر بچے چاہت فتح جیسے ہوں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور