صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی، چیئرمین پی سی بی

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش پر پاکستانی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا قومی ٹیم کو تیسرا ون ڈے میچ جیتنے اور جنوبی افریقہ کو وائٹ واش پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی اور سینچری اسکور کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے صائم ایوب کو ’چیتا‘ کیوں قرار دیا؟

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ سفیان مقیم نے عمدہ باؤلنگ کرکے قوم کے دل جیت لیے۔ ٹیم ورک کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی پراعتماد نظر آئے، جذبے اور محنت سے کھیلے۔ اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا اور چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp