پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کردیا۔ اس شاندار جیت میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ سابق کپتان اور عظیم بلے باز کنگ بابراعظم نہیں انہیں چیتا قرار دے دیا۔
صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک 2 سینچریاں بنائیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔ بابراعظم نے خود بھی بیک ٹو بیک نصف سینچریاں بنائیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
بابراعظم نے اپنی ایک اور پوسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کی تیسرے میچ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں اور جیت کو پاکستان کے لیے فخر اور خوشی قرار دیا۔