ہونڈا نسان انضمام میں اہم پیشرفت، مٹسوبشی موٹرز بھی پارٹنر ہوگا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کی ہونڈا اور نسان کمپنیوں نے ایک دوسرے میں ضم ہونے کے لیے پیر کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہونڈا اور نسان ایک ہونے جا رہی ہیں؟

اس عمل میں مٹسوبشی بھی شامل ہوگی جس کے بعد توقع ہے کہ یہ انضمام ٹویوٹا اور ووکس ویگن کے بعد دنیا کی تیسری بڑی کارساز ادارے کے طور پر سامنے آئے گا۔

ہونڈا کےصدر توشیہیرو مائیب اور نسان کے مکوٹو اچیدا  نے پیر کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس میں اگست 2026 تک ایک ہولڈنگ کمپنی کے قیام کی پیش کش کی گئی جو ممکنہ طور پر ٹویوٹا اور ووکس ویگن کے بعد مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

کمپنی ہونڈا اس وقت جاپان کی دوسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے جس کو وسیع پیمانے پر واحد قومی پارٹنر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ نسان کو بچانے کے قابل ہے جس نے سنہ 2018 میں کمپنی کے اثاثوں کے دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزام میں سابق چیئرمین کارلوس گھوسن کی گرفتاری کے بعد سے سخت جدوجہد کی ہے۔

کارلوس نے الزامات سے انکار کیا تھا اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد لبنان فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے پیر کو صحافیوں کو ایک ویڈیو کال میں ہونڈا اور نسان کے مجوزہ انضمام کو مایوس اقدام قرار دیا۔

نسان، جس کی مالیت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے، نے نومبر میں کہا تھا کہ وہ 9 ہزار ملازمتیں، یا اپنی عالمی افرادی قوت کا 6 فیصد اور 9.3 بلین ین یا 60 ملین ڈالر کے سہ ماہی نقصان کی اطلاع کے بعد اپنی عالمی پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد کمی کر رہی ہے۔

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

لیکن انضمام جس میں نسان الائنس کا ایک چھوٹا رکن مٹسوبشی موٹرز بھی شامل ہوگا۔ اس کے نتیجے میں تینوں کار سازوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر 50 بلین ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

توشیہیرو کا کہنا ہے کہ 40 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی ان کی کمپنی ابتدائی طور پر ضم شدہ ادارے کے نئے انتظام کی قیادت کرے گی۔

جاپان میں کار ساز ادارے الیکٹرک گاڑیوں میں اپنے بڑے حریفوں سے پیچھے رہ گئے ہیں اور اخراجات کم کرنے اور ضائع ہونے والے وقت کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تینوں کمپنیاں جنہوں نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی وہیکلز) کے اجزا جیسے بیٹریاں اور مشترکہ طور پر آٹومیٹک ڈرائیونگ کے لیے تحقیقی سافٹ ویئر کا اشتراک کریں گی اور تقریباً 80 لاکھ گاڑیاں بنائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں مشہور گاڑیاں ناکام کیوں ہوئیں؟

سنہ2023  میں ہونڈا نے 4 ملین ڈالر اور نسان نے 3.4 ملین ڈالر کی پیداوار کی۔ مٹسوبشی موٹرز نے صرف ایک ملین ڈالر کی کمائی کی۔

آٹو فورکاسٹ سلوشنز کے نائب صدر سیم فیورانی کا کہنا ہے کہ بیٹریاں، الیکٹرک گاڑیاں اور گیس الیکٹرک ہائبرڈ پاور ٹرینز بنانے کا نسان کا تجربہ ہونڈا کو اپنی ای وی اور اگلی نسل کے ہائبرڈ تیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp