اغوا برائے تاوان میں ملوث 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادد ہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چھالیہ اسمگلرز کی مبینہ مدد پر 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

 کیس کے سماعت کے دوران عدالت نے 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے 8 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس پر پولیس نے 7 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

عدالت نے جن اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، اُن میں یونس بلوچ، رضوان، سردار رؤف اور شکیل لودھی شامل ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شہری سے 15 لاکھ روپے تاوان لینے کا الزام ہے، جنہوں نے 21 جولائی 2022 میں شہری فیضان کو اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف کراچی کی بلال کالونی کے تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp