غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، بے گھر فلسطینی بھی مسلسل نشانے پر، مزید 50 شہادتیں

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: ایک دن میں 77 فلسطینی شہید، اب تک 644 کھلاڑی بھی جام شہادت نوش کرچکے

حملوں میں سے پیر کو المواسی کے علاقے میں ایک محفوظ علاقہ تصور کیے جانے والے خیمہ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

دیر البلاح کے وسطی شہر میں واقع الاقصیٰ شہدا اسپتال نے بتایا کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسکول سے تبدیل شدہ پناہ گاہ پر فضائی حملے کے بعد 3 لاشیں پہنچیں۔

اسرائیلی فورسز بے گھر اور نہتے افراد کو بھی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ المواسی میں بے گھر افراد کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے لے جانے والی ایک شہری گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

لوگوں کو امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں کی گاڑیاں بھی محفوظ نہیں۔ تیسرا حملہ سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر کیا گیا۔ رضاکار کہ مخصوص مقامات پر انسانی امداد کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟

الگ الگ حملوں میں فوج نے وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بے گھر ہونے والے ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

الجزیرہ عربی اور فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق حملے میں کیمپ کے شمال کے ایک علاقے میں بھی 4 افراد شہید کردیے گئے۔

طبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کے اوائل سے اب تک کل 50 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟

غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 7 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp