صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی گفت و شنید کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قانونی امور میں تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے ملکی ترقی اور استحکام کے لیے وزیراعظم کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات : اندرونی کہانی

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پرویز اشرف اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp