وزیراعظم اپوزیشن سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید، حکومتی کمیٹی میں مزید 2 ارکان شامل

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج پہلی بیٹھک ہوئی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی میں اعجازالحق اور خالد مگسی کو بھی شامل کردیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ میں ہونے والے مذاکراتی سیشن میں حکومتی اتحاد نے تحریک انصاف سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا حکومت سے مذاکراتی عمل میں شرکت سے انکار، کچھ رہنماؤں کی مشاورت کے باوجود عدم شرکت

مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا آئندہ دور 2 جنوری کو ہوگا، پی ٹی آئی دوسری نشست میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما مشاورت کے باوجود شریک نہ ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

آج ہونے والے مذاکرات میں تحریک انصاف کے اہم رہنما شریک نہ ہوئے جن میں علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب اور حامد خان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت کرلی، جبکہ سلمان اکرم راجہ نے بھی بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے باوجود اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

حکومت کے ساتھ ہونے والی پہلی نشست میں تحریک انصاف کی جانب سے صرف اسد قیصر نے شرکت کی، جبکہ دیگر دو رہنماؤں میں ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور حکومت سے بات چیت کرنے کے حق میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے پی ٹی آئی کا کون سا اہم مطالبہ مان لیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں گزشتہ روز سخت کشیدگی بھی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟