بنگلا دیش نے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے باضابطہ مطالبہ کردیا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے باضابطہ مطالبہ کردیا۔

بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق شیخ حسینہ کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے محل کو میوزیم میں بدلنے کا اعلان

بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت کو زبانی سفارتی پیغام بھیجا گیا ہے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کے مشیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیرعالم چوہدری کا کہنا تھاکہ ہمارا بھارت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت آگے بڑھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ نہ ہی سابق وزیراعظم کے بیٹے کا کوئی بیان سامنے آیا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں طلبا تحریک کے دوران شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا، جس کے بعد وہ بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے ارکان اور مشیروں سمیت 8 افراد گرفتار

شیخ حسینہ واجد کی حکومت پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، جبکہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے بھی ان پر الزامات ہیں، اور کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp