سرحد کھلنے کے باوجود چینی مصنوعات سستی کیوں نہیں ہوسکیں؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک چین سرحد کھلنے کے بعد چینی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔ کچھ لوگوں  کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ دیگر کا دعویٰ ہے کہ اشیا بدستور مہنگی ہیں جو عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اور باڈر کے کھلنے سے عوام کوئی ریلیف نہیں مل سکا بلکہ قیمتوں میں بدستور اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

دکانداروں نے اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی ممکن نہیں کیونکہ وہ بھاری ٹیکس اور اضافی اخراجات ادا کرکے اشیا درآمد کرتے ہیں۔

ان کے مطابق اشیا کی ترسیل میں شامل  اخراجات اور سرحدی ٹیکسز قیمتوں کو بڑھا دیتے ہیں جس کا براہ راست اثر عوام تک پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین خنجراب سرحد سال بھر کھلی رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

مارکیٹ میں اس صورتحال نے عوام اور دکانداروں کے درمیان ٹینشن  پیدا کردی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت تجارتی اخراجات اور ٹیکسز کو کم کرے تاکہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوسکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp