خیبرپختونخوا میں خرگوش کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں خرگوش کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے خرگوش کے شکار پر پابندی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خرگوش کے شکار پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق صوبے کے کسی بھی علاقے میں خرگوش کے شکار کی اجازت نہیں، فیصلہ خرگوش کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp