پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، اب نیٹ چلے گا نہیں دوڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہے، شزہ فاطمہ نے فری لانسرز کو ہونے والے نقصان کا اعتراف بھی کرلیا
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بڑھتی شکایات کے بعد پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوجائیگی۔
انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے جدید کیبل نیٹ کو افریقہ سے جوڑنے کے پروگرام کے تحت آج 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل پاکستان سے منسلک ہو جائیگی۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق اس پیشرفت کے بعد سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھ جائیگی، اس لیے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایت کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنی گئی تھی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔
علاوہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ بھی گزشتہ دنوں اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہے۔