پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہے، شزہ فاطمہ نے فری لانسرز کو ہونے والے نقصان کا اعتراف بھی کرلیا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل ہورہی ہے، پاکستان بھی ڈیجٹیائزیشن کی جانب گامزن ہے۔ حکومت ڈیجیٹائزیشن کےلیے قانون سازی پر کام کررہی ہے، چیلنجزکے باوجود ملک میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ آج قومی اسمبلی اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان کا بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔

حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کوشاں ہے

اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹیکنالوجی ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کررہی ہے۔ وزیراعظم اپنی سربراہی میں ڈیجیٹل کمیشن بنارہے ہیں۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان کا بل پیش کرنے جارہے ہیں، کمیشن کو قانونی حیثیت فراہم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیا ہے اور پاکستانی اس کی تلاش میں کیوں ہیں؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے جس سے فری لانسرز کو نقصان ہوتا ہے

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن کو اکانومی سوسائٹی کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ پچھلے ایک سال سے کرنسی سٹبلائزیشن کے اکانومی کو سہارا دیا ہے۔ ہمیں آنے والے سالوں میں ٹیکنالوجی میں انویسٹمنٹ میں اضافہ نظر آئے گا۔ اگلے چند برس میں ہم 100 فیصد فائبرازیشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے جس سے فری لانسرز کو نقصان ہوتا ہے۔

پاکستان میں یومیہ لاکھوں سائبر اٹیکس ہو رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جب تک سمارٹ ڈیوائسز  دستیاب نہ ہوں انٹرنیٹ کا کوئی فائدہ نہیں، ہم اب تک 11 لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ دے چکے ہیں۔ ہم اسپیکٹرم شئیرنگ پالیسی پر بھی کام کررہے ہیں۔ جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہوتی ہے ویسے ہی سائبر سیکیورٹی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ پاکستان میں یومیہ لاکھوں سائبر اٹیکس ہو رہے ہیں۔

پاکستان  سے چند ماہ میں سمارٹ فونز کی برآمد شروع ہوجائے گی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ایک سال میں فائبرائزیشن کا عمل مکمل ہوگا۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کوٹیکنالوجی سے آراستہ کرناہوگا۔ سمارٹ فون کی  آسان اقساط پر فراہمی پر کام تیزی سے ہورہاہے۔ ایک کروڑ 40 لاکھ کے قریب سمارٹ فون پاکستان میں تیار ہوچکے ہیں۔ پاکستان  سے چند ماہ میں سمارٹ فونز کی برآمد شروع ہوجائے گی۔

سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز کی برآمدات میں ایس آئی ایف سی فورم اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp