پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کی تصدیق کردی ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 6 جنوری 2025 کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد وہ ملتان میں پاکستان کے خلاف لگاتار 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا۔ یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پاکستان کا پہلا ٹیسٹ دورہ ہوگا جب اس نے نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل
تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے- ایک بار ون ڈے سیریز (جون 2022) اور دوسری بار ٹی20 سیریز (اپریل 2018 اور دسمبر 2021) کے لیے۔
دورے کا شیڈول:
10-12 جنوری 2025: 3 روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
17 سے 21 جنوری 2025: پہلا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
25 سے 29 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے صائم ایوب کو ’چیتا‘ کیوں قرار دیا؟
کھیلنے کے اوقات (ٹیسٹ):
پہلا سیشن – 0930-1200
دوسرا سیشن – 1240-1440 (1300-1500، صرف جمعہ)
تیسرا سیشن – 1500-1630 (1520-1650، صرف جمعہ)
ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کریگ براتھویٹ (کپتان) اور جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان) ہوں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں کریگ براتھویٹ (کپتانی)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک ایتھاناز، کیسی کارٹی، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز اور جومل واریکن شامل ہیں۔