بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر سے مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو کے وار برقرار، پاکستان سے معدوم ہوجانے والا وائرس لوٹ آیا
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پولیو وائرس کے 18 اور 18 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے اب تک مجموعی طور پر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس وائرس سےسب سے زیادہ متاثرصوبہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 30دسمبر سے شروع ہوگی۔














