چیمپئنز ٹرافی: محمد رضوان نے پاکستانی شائقین کو اچھے میزبان کی خصوصیت بتادی

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹمسین اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ملک کی جانب سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں اور شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ہم سب چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت پُرجوش ہیں، محمد رضوان

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا بالآخر اعلان ہوگیا

اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر ہم سب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ حال ہی میں ون ڈے میں اللّٰہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیتابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کےلیے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیے: جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی نے پاکستانی ٹیم اور محمد رضوان کو اہم اعزاز دلوا دیے

محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کےلیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے

پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی جی ایس پی پلس سہولت کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا