عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ پرخرچ کی جائےگی۔
یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو میں مدد دے گی اور اس سے پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مددملےگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونے والے 50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی جس کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے۔
مزید پڑھیے: سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری
اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم3 لاکھ 60 ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے۔
بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کے لیےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکے لیے ہے۔