’پب جی ‘ سے پروان چڑھنے والی محبت کو انجام تک پہنچانے کے لیے بچوں سمیت بھارت جا بسنے والی سیما حیدر حاملہ ہوگئیں، جلد پانچویں بچے کو جنم دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدالت نے سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کو طلب کر لیا
’پب جی ‘ کھیلتے کھیلتے سچن نامی بھارتی ہندو نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد بچوں سمیت بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا جابسنے والی سیما حیدر اپنے بھارتی شوہر سے حاملہ ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری سچن سے ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اپنے پانچویں بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

سیما اور سچن اپنی شادی کے پہلے ہی روز سے خبروں میں ہیں، خاص طو ر پر ان کی کہانی نے سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کی ہے۔ ان کی کہانی کا تازہ موڑ سیما کا سچن سے حاملہ ہونا ہے۔ سیما، جو اپنی پچھلی شادی سے اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی تھی، ایک وائرل ویڈیو میں اپنا بے بی بمپ دکھا رہی ہے۔
سیما حیدر کون ہے؟
سیما حیدر ایک پاکستانی خاتون ہے، جسے پب جی کھیلتے ہوئے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن سے محبت ہو گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ اب وہ اپنے پانچویں اور سچن کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

حیدر کا سفر: پاکستان سے گریٹر نوئیڈا تک
سیما حیدر کا اپنی نئی زندگی میں سفر اہم رہا ہے۔ اس کے 8 سالہ بیٹے کا نام پہلے فرحان علی تھا اور اب اس کا نام راج ہے، جب کہ ان کی بیٹیوں 6 سالہ فروا، 4 سالہ فریحہ بتول اور فرح کا نام بدل کر پریانکا، منی اور پری رکھا گیا ہے۔ ان کے پہلے شوہر غلام حیدر ابھی تک پاکستان میں ہیں۔












