بھارتی عدالت نے سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کو طلب کر لیا

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوائیڈا کی ایک عدالت نے سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کو طلب کرتے ہوئے 10 جون سے قبل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت میں غلام حیدر کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل مومن ملک نے کہا کہ ان کے مؤکل عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

کچھ ہفتے قبل سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کے ذریعے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں سچن مینا کے ساتھ سیما کی شادی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت میں دائر درخواست میں غلام حیدر نے اپنے بچوں کا مذہب تبدیل کرنے کو بھی چیلنج کیا تھا۔

غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا دعویٰ ہے کہ سیما نے غلام حیدر سے طلاق نہیں لی تھی اس لیے سچن کے ساتھ ان کی شادی درست نہیں تھی ۔جس پر عدالت نے سیماحیدر کو 27 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان