دہشتگردی کا خدشہ، جعفر ایکسپریس کی پشاور روانگی منسوخ، مسافر پریشان

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی سیکیورٹی وجوہ کی بنیاد منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ خود کش دھماکا: بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، ٹرین آپریشن 4 روز کے لیے معطل

کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی سیکیورٹی وجوہ کی بنیاد منسوخ کر دی گئی ہے، جس کی وجہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر پڑا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی پشاور روانگی سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہے، ایسے میں وہ تمام مسافر جو اس ٹرین سے سفر کرنے والے تھے، انہیں ان کے ٹکٹس کی رقم مکمل ریفنڈ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دستی بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر  میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp