جنرل عاصم کی سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل آمد اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ، راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت اور ملک بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد اور خراج تحسین

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ، راولپنڈی میں منعقد ہونے والی کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے چرچ پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اور مسیحی برادری کی جانب سے اس موقع پر ان کی موجودگی اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا گیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کی آفاقی قدروں کی گہری یاد دہانی کو اجاگر کرتا اور ہمارے متنوع معاشرے کو باہم جوڑے رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کی نمایاں شراکت کا بھی اعتراف کیا، جو قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہے۔

قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے بانی قوم قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قائد کی دور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نے نہ صرف پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار کی، بلکہ قوم کی تعمیر کا ایک لازوال خاکہ بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرسمس کے موقع پر دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات کے لیے قائداعظم کے اصولوں سے مستقل وابستگی علاقائی سالمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کو فروغ دینے تک، عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آیے ہم پاکستان کو قائد کے تصور کے مطابق پُرامن اور خوشحال ملک میں تبدیل کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کی تجدید کریں۔

جنرل عاصم منیر نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس مشترکہ خواہش کی تکمیل کے لیے انتھک محنت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی