وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد اور خراج تحسین

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر پاکستان شہبازشریف کی جانب سے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد اور ملک و قوم کے لیے تعمیری شعبوں میں خدمات پر خراج تحسین۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار اپنے روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعمیری شعبوں میں خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری تہنیتی پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ  کرسمس کے پرمسرت موقع پر مَیں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ کرسمس کے تہوار پر ہمیں اس کے گہرے پیغام پر بھی غور کرنا چاہیے، جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے سکھایا تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام۔ انہوں نے ہمدردی، مہربانی، رحم، اور حکمت جیسی پائیدار اقدار کی تبلیغ کی۔ انہوں نے لوگوں کی نیک زندگی کی طرف رہنمائی کی اور انہیں الٰہی رحم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اس دن ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی طرف سے ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں کیے گئے انمول تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مسیحی برادری کو دیے گئے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقائد پر عمل کر سکیں اور ہماری قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے، اور آنے والا سال ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:کرسمس کے موقع پر دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے جاری اس پیغام کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp