جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کا اعلان، خرم شہزاد اور محمد عباس کی واپسی

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترےگا، تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔

محمد عباس نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال،  نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز  کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے اس دورے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 صفر سے شکست ہوئی تھی لیکن اس نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کی سرزمین پر 3 صفر کا تاریخی وائٹ واش کیا جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی یہ سیریز بھی دلچسپ اور سخت ہوگی۔

پاکستان ٹیم نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز شان مسعود کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 2 ایک سے جیتی ہے۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں