‎وادی نیلم میں ایک اور کار حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎آزاد کشمیر کے وادی نیلم میں ایک اور کار حادثہ میں 2 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ‎صندوک کے مقام پر سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی، صندوک کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گرگئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کار ‎حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ریسکیو سروس نے ایک حادثہ میں زخمی ایک بچی نازک حالت میں ریسکیو کیا ہے۔

ڈی ڈی ایم اے حکام کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے ملک علی نیئر اور ہاجرہ اسلم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ‎زخمی بچی کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کردیا گیا ہے۔

‎مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی

مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ شدید کہر کی وجہ سے ان سڑکوں پر صبح اور شام ٹریفک حادثات کا خطرہ ہوتا ہے، 2 روز قبل اسی طرح ضلع نیلم ویلی آزاد کشمیر میں نگدر کناری کے مقام پر ایک گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟