پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کرسمس کی تعطیل کے بعد کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، آج صبح ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور نیا ریکارڈ، اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 203 پر آ گیا ہے، آج اب تک کے کاروبارکے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 480 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا، جو دیرپا ثابت نہیں ہوا۔
گزشتہ منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل 28 نومبر کوعبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی، مجموعی طور پر گزشتہ 17 ماہ میں 100 انڈیکس نے 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی اور نفسیاتی حد عبور کی تھی۔