پی ٹی آئی رہنماؤں نے خود کو عمران خان کے بیانات سے الگ کرلیا، عرفان صدیقی

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کے پہلے اجلاس میں ہی خود کو عمران خان کے بیانات سے الگ کرلیا تھا، مذاکراتی عمل میں بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے تحریری مطالبات کو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے جیل سے نکلنے کا قانونی طریقہ کیا ہے، ہم نے کوئی حد مقرر نہیں کی جس حد تک ہوسکا ہم پیشرفت کریں گے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کو نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔

‘کسی کے قید ہونے سے مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں ہوسکتا’

ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل میں بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں بلکہ ان کی پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کے تحریری مطالبات کو دیکھیں گے، جس نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو عمران خان کے بیانات سے الگ کرلیا تھا، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی پی ٹی آئی اراکین کو عمران خان سے ملاقات کی سہولت دینے کا کہہ دیا تھا اور آئندہ بھی کمیٹی اراکین کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مذاکرات میں حکومت سے کیا مطالبہ کیا؟ عرفان صدیقی نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ کسی کے قید ہونے سے مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں ہوسکتا، ماضی میں بھی لوگ قید رہے ہیں،  بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوچکی، مذاکرات کا سزاؤں سے کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کے عمل کی پی ٹی آئی خود محرک بنی ہے، طے ہوا تھا کہ بیرونی ماحول کو مذاکرات پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک میں کوئی افراتفری یا بے چینی نہیں ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، آؤٹ آف وے جاکر کامیابی چاہتے ہیں، پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس یا بیانات سے نہیں بنتیں، گرینل ہمارے لیے غیراہم ہیں، ہم عافیہ صدیقی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، پاکستان میں فیصلے آئین، قانون اور ریاستی نظام کے مطابق ہی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل