سابق کپتان یونس خان نے فخر زمان اور صائم ایوب کے بارے میں بڑی بات کردی

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےکہا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے جو صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کریں تو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 400 رنز بناسکتی ہے، اس جوڑی کی اوپننگ سے پاکستانی ٹیم ٹی 20 میں بھی 250 کا ٹوٹل بھی کرسکتی ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات کے حامی رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز ہوں اور یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں، میری خواہش ہے پاک بھارت کرکٹ مستقل ہو۔

یہ بھی پڑھیںسابق کپتان یونس خان کی نئی ذمہ داریاں، کس ٹیم نے ہیڈ کوچ بنالیا؟

یونس خان نے کہا کہ جب آپ اپنے سے اچھے رینک کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ بڑے پلیئر بنتے ہیں۔

خوش آئند بات ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہورہے ہیں، 9 سال ہم نے پاکستان سے باہرکرکٹ کھیلی، چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا، اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کا کپتان کسے ہونا چاہیے؟ یونس خان نے نام بتادیا

صائم ایوب اور فخرزمان فارم میں ہیں، فخر زمان اور صائم ایوب کو نیچے نمبرز پر نہیں کھلانا چاہیے، ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیے کھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کو اوپنر کھلانے سے ٹی 20 میں بھی 250 رنز ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp