گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لا کر مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے۔ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری گیس فراہمی کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آج سوئی گیس کی سپلائی کیوں اور کب تک بند رہے گی؟

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سر پلس آر ایل این جی موجود ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے۔ صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں۔ ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے جبکہ ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔

مزید پڑھیں: گیس کی سپلائی 6 گھنٹے تک معطل رہے گی، ایس ایس جی سی کا اعلان

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں نئے آرڈیننس سے ہزاروں ٹریول ایجنٹس بےروزگار ہونے کا خطرہ، تشویش کا اظہار

پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، شاہد آفریدی بول پڑے

بلاول بھٹو کا وژن کراچی کو موہنجودڑو جیسا بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر تنقید

بزدل! میں انتظار کررہا ہوں، آؤ مجھے گرفتار کرو، وینزویلا کے صدر مادورو کی پرانی ویڈیو وائرل

ویڈیو

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

دماغ سے کنٹرول ہونے والی ایک پہیہ سائیکل، پشاور کے رہائشی نے دنیا کو حیران کردیا

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن