لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی قدیم بستی لیاری ان دنوں ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ بالی ووڈ کی فلم دھرندر ہے۔ اس فلم میں لیاری کی جو تصویر پیش کی گئی ہے، اس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ لیاری کے عوام، خصوصاً نوجوان اس فلم کو سنجیدگی کے بجائے ایک لطیفے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس پر صرف ہنسا ہی جا سکتا ہے۔

آج کا لیاری گینگ وار اور منشیات کے حوالے سے نہیں بلکہ فٹبال اور ریپ کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔ لیاری کی ایک نئی شناخت تیزی سے ابھر رہی ہے، تاہم یہ اب تک دنیا تک اس طرح نہیں پہنچ سکی جیسا کہ پہنچنا چاہیے تھا۔

گینگ وار کے خوف کے سائے میں پل بڑھ کر جوان ہونے والی لیاری کی نئی نسل اب روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) جیسے جدید شعبوں میں نہ صرف اپنا بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کر رہی ہے۔

دسمبر کی خنک صبح، تنگ گلیوں اور مصروف بازاروں سے گزرتے ہوئے جب ایک گلی میں واقع لیاری میں سن 2012 میں قائم بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی (بی بی ایس یو) کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پہنچا گیا تو خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔

یونیورسٹی کی راہداریوں اور کلاس رومز میں موجود خوش باش، پُرجوش اور پُراعتماد نوجوان چہروں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہی وہ لیاری ہے جو کبھی دنیا بھر میں گینگ وار، تشدد اور منشیات کے باعث بدنام رہا ہے۔ مزید جانیے آصفہ ادریس کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے