میاں نواز شریف آج غیر ملکی مہمانوں کو لاہور میں ظہرانہ دیں گے

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میاں نواز شریف آج غیر ملکی مہمانوں کو دوپہر 3 بجے لاہور میں ظہرانہ دیں گے جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات جاتی امرا میں جاری ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے پوتے کی شادی میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر کو زید حسین کی شادی کی مہندی و ڈھولک کی تقریب ہوئی 25 دسمبر کو نواز شریف کے پوتے زید حسین کا نکاح ہوا، جس میں رشتے داروں سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری

دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور بارات لے کر ماڈل ٹاون جائیں گے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔ شادی کی تقریب میں امریکا، بھارت، برطانیہ اور اٹلی سے مہمانوں نے شرکت کی۔

سعید احمد، غزل سعید، عدنان سعید، ثناء سعید، علینہ بدر، تسلیم، سعید توقیر، مسز داؤد، ایشوانی اروڑا، مسز ونڈانہ اروڑا، کمال اسوال، مسز منیشا اسوال، دانش اسوال، مسز ریتو اسوال، مسٹر ادیتیا، سنجیو گارج، مسز رینو گارج، نمت میہرا، وجے اروڑا، مسز وجے اروڑا، کمال پوپلئی، ابھینو اوسوال، اشیتا اوسوال، راجیو گولاٹی، گگن کھنہ، مسز نومیتا کھنہ، پراہلڈ ببر، وریندر ببر، محمد شیریانہ، مینو ملہوترا، ڈیونڈر موہن ملہوترا نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان

بیجنگ میں کاکروچ کافی کی دھوم، ’اتنی بھی گھِناؤنی نہیں جتنی سمجھی تھی‘

پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟