جولائی 2013 کے بعد نومبر 2024 میں بڑا سرپلس ریکارڈ

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2013 کے بعد دوسرا سب سے بڑا سرپلس ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر کے قریب رہا، غیرقانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان، نئی مانیٹری پالیسی جاری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا زرِ مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری میں اہم کردار ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری کے باعث مالی سال 2025 کے لیے 13 ارب ڈالر کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے، برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خدمات کی برآمدات بھی 3 ارب 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp