جنوبی کوریا کا سیاسی بحران برقرار، صدر کے بعد قائم مقام صدر کو بھی جانا پڑگیا

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کا سیاسی بحران برقرار، صدر یون سک یول کے بعد اب قائم مقام صدر ہان ڈک سو کیخلاف بھی مواخذے کی قرار داد منظور۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

جنوبی کوریا میں سابق صدر یون سک یول کی جانب سے مارشل کے نفاذ کے اعلان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا سیاسی بحران ابھی تک تھمنے میں نہیں آیا۔

سابق صدر کیخلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار پر قائم مقام صدر کیخلاف پیش کی جانے والی مواخذے کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا پارلمنٹ نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ  کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا کے معزول وزیردفاع کم یونگ ہیون نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

یاد رہے کہ ہان ڈک سو جنوبی کوریا کے وزیراعظم بھی ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے کسی قائم مقام صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp