جنوبی کوریا میں مارشل کے نفاذ کا اعلان کرنے والے صدر یون سک یول کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا صدر نے گھٹنے ٹیک دیے، مارشل لا کے نفاذ پر عوام سے معافی مانگ لی
جنوبی کوریا میں مارشل کے نفاذ کا اعلان کرنے والے صدر یون سک یول کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔
جنوبی کوریا میں چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 300 اراکین نے حصہ لیا، اور صدر کی گھر واپسی کو ممکن بنا دیا۔
تحریک کی کامیابی کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان یعنی 200 ووٹ درکار تھے جبکہ اپوزیشن کو صدر کے خلاف مواخذے کے لیے حکومتی بینچز سے بھی کم از کم 8 ووٹ درکار تھے۔ حکومتی بینچز سے صدر کے خلاف ووٹ پڑنے پر مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد
خیال رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر صدر نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا۔